لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد نعیم قاسم کو جماعت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔
نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے ، حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا ، اس سے قبل وہ حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3 مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔
حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ان کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا امکان تھا مگر صفی الدین بھی کچھ دن قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔
نعیم قاسم 1970 میں امام موسیٰ صدر کی ’امل تحریک‘ کا حصہ بنے تاہم انقلاب ایران کے بعد وہ 1979 میں امل تحریک سے علیحدہ ہو گئے ، 1982 میں اسرائیلی مظالم کیلاف حزب اللہ کا قیام عمل میں آیا تو وہ اس کا حصہ بن گئے۔