آئی ایم ایف نے معاشی اشاریوں پر اپنی پیشگوئیوں پر نظرثانی کرلی

اسلام آباد،عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے معاشی اشاریوں پر اپنی پیش گوئیوں پر نظرثانی کرلی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کے لیے افراط زر کا تخمینہ 12.7 فیصد لگایا تھا جسے نظرثانی کے بعد 9.5 فیصد کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نظر ثانی کے بعد ا?ئی ایم ایف کے اندازے اور تخمینے وزارت خزانہ کے معاشی تخمینوں سے قریب تر ہوگئے ہیں اور معاشی صورتحال سے مالیاتی استحکام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مالی سال کے وسط میں بجٹ میں کسی قسم کی ایڈجسٹمنٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے اعلامیے میں گرتی ہوئی شرح سود اور قرض کے حصول کی لاگت میں کمی معیشت کے لیے نیک شگون قرار دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں