کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 159 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1078 پوائنٹس اضافے کیساتھ 91 ہزار 938 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 23 ارب 91 کروڑ 25 لاکھ 37 ہزار 383 روپے مالیت کے 31 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا۔