اٹک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو آج رہا کیا گیا تاہم رہائی کے فوری بعد اٹک جیل کے باہر سے ٹیکسلا پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا۔
گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مقدمہ نمبر 2311 میں 20 دفعات لگائی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔