ترجیحی بنیادوں پر ویکسین بنانے کے لیے 17 وائرسز کی فہرست جاری

عالمی ادارہ صحت نے 17 پیتھوجنز کی فہرست جاری کی ہے جس کے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے لیے نئی ویکسین بنانے کی فوری طور پر ضرورت ہے۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایچ آئی وی، ملیریا اور ٹی بی جیسے وائرس شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی صحت کی ایجنسی کا کہنا تھا کہ فہرست کا جاری کیا جانا ان وباؤں کو ترجیح دینے کے لیے پہلی عالمی منظم کوشش ہے جو کہ بیماری کے بوجھ، اینٹی مائیکروبائل مزاحمتی خطرات اور سماجی معاشی اثرات پر مبنی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ویکسین اسپیشلسٹ میٹوز ہیسو-ایگوپسووچ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کو ایسا کرنے کی ضرورت اس لیے ہے کہ ادارہ چاہتا ہے کہ ویکسین بنانے کا مقصد مالی فوائد سے ہٹ کر علاقائی اور عالمی صحت کی ضروریات کو بنایا جائے۔

ادارے کے مطابق تحقیق ایچ آئی وی، ملیریا اور ٹی بی سمیت پیتھوجنز کے متعلق ویکسین ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کی طویل عرصہ سے طے کی گئی ترجیحات کی تصدیق کرتی ہے۔

ایچ آئی وی، ملیریا اور ٹی بی کے علاوہ تحقیق میں ایسے پیتھوجنز کی بھی نشان دہی کرتی ہے جو کم جانے جاتے ہیں اور ان کے لیے نئی ویکسین بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں