گلگت: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
شہباز شریف گلگت بلتستان کے ایک دورہ دورے پر پہنچے۔ اور غذر میں سیلاب متاثرین کے لے بوبر ماڈل ویلج کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے 2022 کے سیلاب متاثرین میں گھروں کی ملکیتی کاغذات تقسیم کیے۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر 110 کنال اراضی پر بنائے گئے ماڈل ویلج میں 62 گھروں کی تعمیر مکمل ہوئی۔ گھر میں صاف پانی اور سولر سے آراستہ ایک اسٹور، ایک کچن، 2 باتھ روم اور 2 کمرے شامل ہیں۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 216 کلومیٹر طویل گلگت شندور شاہراہ بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگست 2022 میں یہاں ا?یا تو ہر طرف تباہی کا منظر تھا۔ غذر میں سیلاب سے بہت نقصان ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے پورا گاؤں متاثر ہوا۔ تاہم یہاں پر آج ایک نئی بستی تعمیر کی جا چکی ہے اور آج تمام متاثرین کو ملکیتی کاغذات حوالے کیے جائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج نئی بستی کی تعمیر سے یہاں خوشیوں کا سماں ہے۔ اور وزیر اعلیٰ گلبر خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ متاثرہ بچی کے لیے 50 لاکھ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا تھا جو اب 57 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ قوم کی بیٹی قندیل کے گھر کے تمام افراد سیلاب میں جاں بحق ہوئے تھے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اس گاؤں میں ڈسپنسری، اسکول اور کھیل کے میدان کی فی الفور تعمیر کی جائے۔ اور اس ماڈل ویلج کی بھی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کرائی جائے۔