اسلام آباد ،پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل فون ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل فون ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی۔ ترجمان کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر موبائل فون ضبط کر کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیرانٹرویوزاورتاثرات ریکارڈ کرتے ہیں جس پراراکین قومی اسمبلی نے سپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔