جنوبی کیرولائینا: میڈیکل لیبارٹری سے 43 بندر فرار

امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائینا میں میڈیکل لیبارٹری سے 43 بندر فرار ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیوفورٹ کاؤنٹی کی لیبارٹری سے بھاگنے والے بندروں کی تلاش جاری ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ فرار بندر کسی بیماری سے متاثر نہیں ہیں اور اس حوالے سے خطرے کی بات نہیں ہے، بندروں کو پکڑنے کے لیے تھرمل امیجنگ کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ مقامی افراد گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں، بھاگنے والے تمام بندر مادہ ہیں جن کا وزن 3.2 کلو گرام تک ہے، علاقے میں بندروں کو پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی صورت میں ان بندروں کے پاس نہ جایا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقی کمپنی نے بتایا ہے کہ بندروں کی جسامت کی وجہ سے ان پر ابھی تک تجربہ نہیں کیا گیا ہے اور ان میں کوئی بیماری نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں