لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے گرین لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے گرین لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، گرین لاک ڈاؤن کا اطلاق عوامی مقامات پر 17 نومبر تک ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ کی ابتر صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پارکس، تفریخ گاہیں اور عجائب گھر 10 دن کے لئے بند کردیئے، پبلک اور پرائیویٹ پارکس، چڑیا گھر،پلے گراونڈ میں عوام کا داخلہ بند ہوگا۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تاریخی مقامات، مقبروں، جوائے لینڈ پر بھی عوام کا داخلہ کیا گیا، فیصلے کا اطلاق لاہور، فیصل ا?باد، گوجرانوالہ اور ملتان ڈیڑن پر ہوگا۔