لاہور،مسلم لیگ (ن )چھوڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر خواجہ سعد رفیق کا مؤقف سامنے آگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ (ن ) چھوڑنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفا دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔