محسن نقوی اور ہینی ڈی وریس کی ملاقات، دونوں ممالک میں کرکٹ سیریز پر اتفاق

نیدرلینڈز:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کرکٹ کے فروغ پر اتفاق کیا اور آئندہ سال دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کرانے کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ سفیر ہینی ڈی وریس نے بتایا کہ نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی اور اے ٹیم کے ساتھ میچز کھیلے گی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو کئی دہائیوں تک پناہ دی ہے اور اب غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پائیدار اقدامات کیے جائیں گے، اور نیدرلینڈز میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں