نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ایم این اے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رکن اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا۔عادل بازئی عام انتخابات میں آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔
آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست خالی قرار دینے کی درخواست دی گئی تھی، عادل خان بازئی کی نااہلی کا ریفرنس پارٹی صدر نواز شریف نے اسپیکر کو بھجوایا تھا۔
عادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشت کو خالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عادل بازئی نے 26 ویں ترامیم پر ووٹ نہیں دیا اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔عادل خان حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے۔ عادل خان بازئی بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 262 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔18 فروری کو ن لیگ جبکہ 20 فروری کو سنی اتحاد کونسل نے عادل بازئی سے متعلق پارٹی شمولیت کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں