خیبرپختونخوا: رواں سال خناق سے 20 بچے جاں بحق

خیبر پختون خوا میں رواں سال خناق کے 380 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال صوبے میں خناق سے 20 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پشاور میں خناق سے 12 بچے، نوشہرہ، چارسدہ میں 3، 3 اور مہمند میں 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے پیدائشی حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہیں کیا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں