انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹورک نوکنڈی ضلع چاغی کے عوام کے لیے امید کی کرن

ضلع چاغی کے نوکنڈی جیسے پسماندہ علاقے میں حکومت بلوچستان اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے زیر اہتمام چلنے والاجدید طبی سہولیات سے آراستہ انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹورک نوکنڈی کا افتتاح 25جون2024 میں کیا گیا،جوچاغی کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، یہاں روزانہ تقریبا150سے200 مریضوں کا طبعی معائنہ کیا جاتا ہے جبکہ مدر چائلڈ ہیلتھ سنٹرچوبیس گھنٹے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

اس ہسپتال میں مقامی ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی تعداد 45ہےجن میں 37کا تعلق نوکنڈی اور 8کا دالبندین سے ہے،جنہیں بھاری تنخواہیں مقامی مریضوں کی اچھی دیکھ بھال کیلئے دی جارہی ہیں اور یہ ہسپتال مقامی تعلیم یافتہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر کررہاہے۔

یہ ہسپتال تمام بنیادی سہولیات اورجدید طبی آلات سےآراستہ ہےاورایمبولینس سروس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال دالبندین سے مریضوں کو ریفرکرنےکی سہولت بھی شروع کی جاچکی ہے،اس سے پہلے ایمرجنسی مریضوں کا علاج ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی ایف ٹی سی نوکنڈی میں کیا جاتاتھایا پھر انہیں کوئٹہ منتقل کرنا پڑتاتھا، لیکن اب انڈس ہسپتال میں مقامی مریضوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹورک نوکنڈی، ریکوڈک پروجیکٹ کا پہلا منصوبہ ہے جو پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اورعلاقائی لوگوں کی فلاح و بہبود کا ایک اہم سنگ میل ہے ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں