پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی

پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی۔

زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے، سرکاری ونجی دفاتر کو سو فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا

لاہورسمیت چاراضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دیدی گئی۔ فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد میں ہوگا۔ جبکہ دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرارہے۔

ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جمعہ سے اتوارتک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں