لاہور: پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج کے خلاف بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور اسلحہ برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد ملے ہیں، پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا، گزشتہ 7دنوں میں گرفتار ہونے والے 610 شرپسندوں میں 37 افغان شرپسندبھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پرتشدد مظاہرین سے 39 ہتھیار برآمد ہوئے جن میں جدید اسلحہ بھی شامل ہے، ان پرتشدد مظاہروں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 170 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے، شرپسندوں کی جانب سے پولیس کی 22 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے ایک جیل وین کو آگ بھی لگا ئی گئی، پرتشدد مظاہروں کے دوران اسلام آباد سیف سٹی کے 22 ملین روپے کے 97 کیمروں کو نقصان پہنچا، پرتشدد مظاہرین کی جانب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔