دنیا کا سب سے بڑا تاش کا پتہ

مخصوص تاش کے پتے بنانے والے راب ہیلیفیکس نے دنیا کا سب سے بڑا تاش کا پتہ بنا کر دوسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

رواں برس کے شروع میں راب نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کی سب سے چھوٹی تاش کی گڈی (5.0 mm x 3.6 mm) بنا کر پہلا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے دنیا کے 2.87 میٹر بڑے تاش کے پتے کا ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ریکارڈ بھارت کے رام کمار سارنگاپانی نے 2020 میں بنایا تھا۔

اس ریکارڈ کی شرائط میں کارڈ کا عام سائز سے بہت بڑا ہونا اور کمرشلی دستیاب کارڈ کی نقل بنانا تھا۔

راب نے بہت ساری چھوٹی تصاویر کا ایک موزائک بنا کر دل کے بادشاہ کا پتہ تشکیل دیا اور حال ہی میں لندن میں قائم گینیز ورلڈ ریکارڈز کے دفتر میں بھیجا۔

اس کی کارڈ کی اونچائی 3 میٹر اور چوڑائی 2.02 میٹر ہے۔ یہ کارڈ دنیا کے سب سے طویل القامت شخص سلطان کوسین سے بھی بڑا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں