پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بھی ڈینٹل ڈگری کو 5 سالہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بھی ڈینٹل کی ڈگری کو 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے تمام یونیورسٹیوں کو احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کردی ہے اور اب کونسل نے پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 4 سال کی ڈگری کی وجہ سے پاکستانیوں کو بیرون ملک تعلیم اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات تھیں، لہٰذا پانچواں سال کلرک شپ کا ہو گا جس کے بعد ایک سالہ ہاؤس جاب ہو گی۔
ترجمان کے مطابق بی ڈی ایس 5 سالہ کرنے کا فیصلہ سیشن 25-2024 سے نافذ العمل ہو گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں