پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا، عظمیٰ بخاری فیک ویڈیوز اور پوسٹیں منظر عام پر لے آئیں

لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا۔ انہوں نے مردہ قرار دیئے جانے والے شخص کی ویڈیو شیئر کر دی۔
عظمیٰ بخاری تحریک انصاف پروپیگنڈہ سیل کی تمام فیک ویڈیو اور پوسٹیں منظرعام لے آئی ہیں۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحریک فساد کے گدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیوز اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں۔تحریک انصاف کا پروپیگنڈہ سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔بقول کچھ “محب وطن پاکستانیو” کے یہ سب کرنا انکے بنیادی حقوق ہیں۔
بحریہ ٹاؤن کا سب سے تیزی سے بننے والا پراجیکٹ ‘بحریہ سکائے’ کتنے فلورز بن گئے؟ حیرت انگیز رفتار، انتہائی قلیل وقت میں انکا مزید کہنا تھا کہ کیا اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کےلیے انکو اسکی کھلی چھٹی ملنی چاہیے؟ان سب کےلیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ فیک نیوز اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں