لکی مروت: منکی پاکس کا 1 کیس رپورٹ

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت سے منکی پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت کے پی کا کہنا ہے کہ 35 سالہ شخص میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو دبئی سے آیا تھا۔

متاثرہ شخص کو ایئر پورٹ سے خیبر ٹیچنگ اسپتال معائنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

مشیرِ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں ایم پاکس کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں