کپڑوں کی دھلائی میں ڈسپرین کا استعمال حیرت انگیز نتائج لاسکتا ہے

جدید واشنگ مشینوں میں کپڑے دھلائی کیلئے بہترین ڈٹرجنٹ کے باوجود یہ یقینی بنانا تقریباً ناممکن ہے کہ سفید کپڑے سفید ہی رہیں۔

تاہم حیرت انگیز طور پر سردرد کی عام دستیاب دوا ڈسپرین ایک ایسی چیز ہے جو آپ کے کپڑے دھلائی کے سردرد کو بھی دور کرسکتی ہے۔

یہ عجیب لگتا ہے لیکن کئی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جگاڑ واقعی کارگر ہے
ہر دھلائی کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ سفید کپڑے پھیکے اور سرمئی ہوتے جاتے ہیں۔ اسے کیسے روکیں؟ یہ بہت آسان ہے؛

آپ کو صرف ڈسپرین کی ضرورت ہے۔ واشنگ مشین میں کپڑوں ڈالنے کے ساتھ 325 ملی گرام کی 5 گولیاں بھی ڈال دیں۔ یہ ایسا جادو دکھا سکتی ہیں جس سے آپ کے کپڑوں کا رنگ پھیکا نہیں پڑے گا۔

بہتر یہ ہے کہ گولیاں ایک بڑے پیالے یا گرم پانی کے ٹب میں ڈالیں تاکہ وہ گھل جائیں۔ اس ڈسپرین کے پانی کو اس وقت تک ہلائیں جب تک کہ تمام گولیاں مکمل طور پر تحلیل نہ ہوجائیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ گولیاں تیزی سے حل جائیں، آپ انہیں پانی میں ڈالنے سے پہلے ریزہ ریزہ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد کپڑوں کو ڈسپرین والے پانی کے ٹب میں ڈالیں اور انہیں آٹھ گھنٹے تک وہاں بھگو دیں۔

آپ واشنگ مشین میں بھی ڈسپرین کی گولیاں شامل کر سکتے ہیں لیکن بھگونے کا طریقہ بہتر کام کرتا ہے۔

ڈسپرین والے پانی کے ٹب میں کپڑوں کو بھگونے کے بعد آپ کپڑوں کو واشنگ مشین میں ویسے ہی دھونے کیلئے ڈال دیں جیسا آپ عام طور دھوتے ہیں۔ آپ کپڑوں کی صفائی میں واضح فرق دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں