یکم نومبر تک پولیس کے پاس کتنے شیلز کا اسٹاک تھا؟ تفصیلات سی پی او پشاور کو موصول

پشاور: خیبر پختونخوا کے پولیس افسران نے سینٹرل پولیس آفس پشاور کو آنسوگیس شیلز کے اسٹاک سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ خیبر پختونخوا کے پولیس افسران نے یکم نومبر تک آنسوگیس شیل اور دیگر آلات کے اسٹاک کی تفصیلات سی پی او پشاور کو فراہم کردیں۔موصول دستاویزات کے مطابق یکم نومبر تک پولیس کے پاس مجموعی طور پر 2 ہزار 955 شیل گنز تھیں، پولیس کے پاس طویل رینج کے 75 ہزار 357 شیل دستیاب تھے جب کہ مختصر فاصلے کے 42 ہزار 661 گولے بھی موجود تھے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ یکم نومبرتک پولیس کے پاس گیس گرنیڈ کی تعداد 3 ہزار 728 تھی،ایک ہزار203 اسموک گرنیڈ، 2 ہزار 869 اسٹن گرنیڈ تھے جب کہ تک پولیس کے پاس گیس ماسکس کی تعداد 4 ہزار 298 تھی۔ پولیس حکام کے مطابق آڈٹ کے اگلے مرحلے میں 2 نومبر سے 25 نومبر تک آنسوگیس شیل کا ڈیٹا فراہم کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے آنسوگیس شیلز استعمال کرنے کی خبروں کے بعد سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو خط لکھ کر آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات دینے کی ہدایت جاری کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں