حلب: شام میں خانہ جنگی میں شدت آگئی، تحریر الشام کے جنگجوؤں کی پیش قدمی جاری رہی۔تحریر الشام کے جنگوؤں نے حلب میں بشارالاسد کے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا، مجسمے گرا دیئے، 50 فوجیوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ بھی کیا، سرکاری فوج اور روسی فضائیہ کی باغیوں کے اڈوں پر بمباری سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
5 روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 412 ہوگئی، تل رفعت میں بھی شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں، شامی جنگجوؤں کا ادلب میں فوجی اڈے پر قبضے کا دعویٰ، شامی وزارت دفاع نے ہما صوبے سے فورسز کے انخلا کی تردید کر دی۔
شام میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے شامی صدر سے ملاقات کی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔