معاشی استحکام کی بنیادوں کی مضبوطی کیلیے نجی شعبے کا کردار اہم ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، اب ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے جس میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح سود بھی 13 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔وزیر خزانہ محمد نے کہا کہ پچھلے 12 سے 14 ماہ میں ہم نے مثبت اور قابل ذکر کارکردگی دکھائی جس سے ملکی آمدنی میں ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر صرف 2 ہفتے کی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل تھے جو کہ اب ڈھائی ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسی طرھ آگے بڑھتے رہنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوجائیں گے جسے عالمی معیار کے حوالے سے بہتر تصور کیا جاتا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں اور معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ تعمیرات کے شعبے کا معیشت میں نمایاں کردار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں