فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ سے دو اہم ایوارڈز مل گئے

لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کو ان کی شوبز میں خدمات کے اعتراف میں دو ایوارڈز سے نوازا۔ فہد مصطفیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایوارڈز کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے پاکستان کی فنکار برادری کے لیے اعزاز ہیں۔

انہوں نے پاکستانی ڈراموں کی عالمی سطح پر پذیرائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ جیسے پاکستانی ڈراموں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ ایوارڈز میں ’ڈائیورسٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ‘ اور ’گلوبل کلچرل یونٹی‘ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں