سبزی خور افراد زیادہ الٹرا پراسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہناہے کہ سبزی خور افراد گوشت خور افراد سے زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگرچہ سبزی خوروں کی غذائیں تازہ پھل اور سبزیوں سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن یہ افراد چاکلیٹ،تیار کھانے، فروزن پیزا اور سوڈا کی شکل میں بڑی مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کی ٹیم نے تقریباً دو لاکھ شہریوں کا سروے کیا اور ان کی روزانہ اوسطاً الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کے ساتھ ان کی معمول کی غذا کے متعلق جاننے کی کوشش کی۔مطالعے میں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں تمام شرکاء کی غذاؤں کا پانچواں حصہ تھیں لیکن سبزی خور افراد ان غذاؤں پر زیادہ انحصار کرتے پائے گئے۔

مجموعی طور پر محققین کو معلوم ہوا کہ سبزی خور افراد گوشت کھانے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج میں سبزی خوروں میں الٹرا پروسیسڈ غذا پودوں سے بنے دودھ اور متبادل گوشت کی کھپت میں اضافہ دیکھا گیا، جو کہ تشویش ناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں