لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
لاہور کے علاوہ جہلم ، دینہ ،گجرات، ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پھالیہ، قصور، پھولنگر، سوہاوہ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، سرائے عالمگیر، کالا باغ و دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا بٹ خیلہ مالاکنڈ کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کھاریاں جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔