جیب سے نکلنے والے 10 ڈالر نے ایک لاکھ ڈالر جتوادیے

امریکا میں ایک شخص نے غیر متوقع طور پر جیب سے ملنے والے 10 ڈالر سے خریدے لاٹری ٹکٹ سے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

سینٹ لوئس کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ وہ ہیمپٹن ایوینیو پر موجود اسٹور پر کسی کام سے رکے جہاں انہیں اپنی جیب سے غیر متوقع طور پر 10 ڈالر کا بِل ملا۔ انہوں نے 5 ڈالر کا ایندھن خریدا اور 5 ڈالر کا انہوں نے ٹکٹ خرید لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہفتے سے لاٹری کھیل رہے تھے اور اس دوران وہ کچھ نہیں جیتے۔ جس کے بعد انہوں نے سوچا کہ وہ ایک بار اور کوشش کریں گے۔

شہری کی مستقل مزاجی ثمر آور ثابت ہوئی اور انہوں نے ایک لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں