چین میں دنیا کا تیز ترین روبوٹ ’اسٹارٹ ون‘ متعارف

چینی روبوٹکس کمپنی روبوٹ ایرا نے حال ہی میں ’اسٹارٹ ون‘ نامی روبوٹ متعارف کروایا ہے۔
یہ دنیا کا تیز ترین بائی پیڈل روبوٹ ہے جو 12.98 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے اور اسے برقرار رکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
گزشتہ ماہ چینی سوشل میڈیا پر صحرائے گوبھی میں اسنیکر پہنے بھاگتے ہوئے روبوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی۔ جس سے متاثر ہو کر لوگوں نے ہر قسم کے پرمزاح کمنٹس کیے، لیکن کچھ لوگوں نے اندازہ لگا لیا کہ وہ دنیا کے تیز ترین انسان نما روبوٹ کو ایکشن میں دیکھ رہے ہیں۔ اسٹارٹ ون روبوٹ ہائی ٹورک موٹرز اور اے آئی الگورتھم کے ذریعے چلتا ہے۔
یہ ریت اور گھاس کے میدان سمیت ہر قسم کی سطح اور ماحول سے نبرد آزما ہوسکتا ہے، اس روبوٹ کے ایڈوانس موٹر اسے انتہائی موثر انداز میں حرکت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
جبکہ اسکے ہائی اسپیڈ سینسرز اور کمیونیکشن موڈیولز اسے اسکے اطراف کے بارے میں معلومات کو بروقت پروسیس کرتے ہیں۔ لیکن جو چیز اسے رفتار کے لحاظ سے دوسرے بائی پیڈل روبوٹس سے ممتاز بناتے ہیں وہ اسکے پرانے فیشن کے انسانی جوتے ہیں۔
اسٹارٹ ون کی اونچائی 5.6 فٹ اور وزن 143 پاؤنڈ ہے اور 3.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں