چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی، معاہدہ طے

بیجنگ: چینی کمپنی اے آئی فورس ٹیک اور پنجاب حکومت کے درمیان پنجاب میں زرعی آلات کے مینو فیکچرنگ پلانٹس لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے دورہ چین کے پہلے روز چینی کمپنی اے آئی فورس ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای او سے ملاقات کی اور پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا، مریم نواز نے چینی کمپنی کو پنجاب میں جدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا اور پنجاب میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے۔بعدازاں اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا نے پر رضامند ہوگئی، پنجاب حکومت اور چینی کمپنی اے آئی روبوٹکس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی دعوت پر اے آئی فورس ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں