دمشق: بشارالاسد کے دوراقتدار کے بعد اسرائیل کے شام پر حملوں میں تیزی، اڑتالیس گھنٹے میں شام پرچار سو اسی حملےکئے گئے۔
اسرائیلی فوج کی شام کے بفر زون میں پیش قدمی جاری رہی، کئی علاقوں پر قبضہ جما لیا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی 80 فیصد بری اور بحری فوجی صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے۔قطر،عراق اور سعودی عرب نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کی۔