پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’یونیورسل ہیلتھ کوریج‘ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یونیورسل ہیلتھ کوریج کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
وزارت صحت نے پاکستان میں علاج کی سہولیات کے حوالے سے یو ایچ سی انڈیکس جاری کر دیا۔
ڈاکٹر مختار احمد برتھ کے مطابق 2015 میں قومی سطح پر یونیورسل ہیلتھ کوریج سروس کا سکور 40 تھا، 2023 میں ہیلتھ کوریج سروسز کا سکور 53.9 تک بہتر ہوا، اسلام آباد 63.9 سکور کے ساتھ صوبوں اور علاقوں میں سب سے آگے ہے، پنجاب 55.5 کے ساتھ دوسرے، خیبرپختونخوا 51 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، سندھ 50.7 کے ساتھ چوتھے اور بلوچستان 38.4 سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے بتایا مجموعی طور پر پاکستان کے 45 اضلاع کا یو ایچ سی انڈیکس 40 سے کم ہے، 57 اضلاع کا سکور 50 اور 59 کے درمیان ہے، ملک کے صرف 11 اضلاع نے یو ایچ سی سروس انڈیکس سکور 60 یا اس سے زیادہ حاصل کیا ہے، سالانہ 1 کروڑ 34 لاکھ پاکستانی مہنگے طبی اخراجات کے باعث غربت کا شکار ہو سکتے ہیں، ضلع جہلم تولیدی، زچگی، نوزائیدہ اور بچے کی صحت کے معاملے میں 78.4 کے مجموعی سکور کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں