ڈی سی لاہور کا بنیادی مرکز صحت ہیئر کا دورہ، مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت ہیئر کا اچانک دورہ کیا جہاں ان کی بنیادی مرکز صحت انتظامیہ سے ملاقات ہوئی۔

ڈی سی لاہور نے ادویات کی فراہمی و سٹاک، ڈاکٹر و سٹاف کی حاضری اور مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا اور انتظامی امور پر بریفنگ لی، انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں نئی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا اور معیاری مواد استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا بنیادی مرکز صحت انتظامیہ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں، جلد از جلد تعمیراتی کام بھی مکمل کریں، تعمیراتی کام تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں