کراچی: رواں سال ملیریا کے 2 ہزار 310 کیسز رپورٹ

کراچی میں رواں سال اب تک ملیریا کے 2 ہزار 310 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر سے ملیریا کے 1 ہزار 187 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضلع کورنگی سے 357، ضلع جنوبی سے 316 ملیریا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع غربی سے 267، ضلع شرقی سے 92، ضلع وسطی سے ملیریا کے 91 کیسز سامنے آئے ہیں۔

جنوری تا دسمبر ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں