عماد وسیم کا ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں آل راؤنڈر عماد وسیم نے لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔

عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔یاد رہے کہ عماد وسیم نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں