فلم ”پشپا2“ کے تامل فلم اسٹار اللو ارجن کو گرفتار کرلیا گیا

مشہور تامل فلم اسٹار اللو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا،انھیں آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اداکار اللوارجن کی گرفتاری حیدرآبادمیں فلم ”پشپا2“ کے پریمیئر کےموقع پرمچ جانے والی بھگدڑ کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت کی وجہ سےکی گئی،فلم کےپریمیئرمیں اداکار اور ان کی ٹیم کی آمد کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں