برطانوی بھائیوں کی ایک جوڑی نے 48 ہزار 339 مختلف پوکیمون کارڈز اکٹھے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
پوکیمون ٹریڈنگ کارڈ گیم سپر فین اون اور کونر گرے نے پوکیمون کارڈز کی سب سے بڑی کلیکشن کا ریکارڈ بنجامن ڈی گوئیر سے حاصل کیا۔ انہوں نے 2023 میں 34 ہزار 310 ریکارڈ جمع کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
گرے برادران نے یہ کارڈز مختلف ممالک سے اکٹھے کیے جو کے مختلف زبانوں میں چھپے ہوئے ہیں۔
کونر گرے کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ڈچ زبان کے علاوہ ہر کارڈ موجود ہے۔ اس کو ڈھونڈنا ان کے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔
اوون نے کہا کہ اگر کسی کے پاس ڈچ فرسٹ ایڈیشن ہے تو ہمیں بتائے۔
بھائیوں نے بتایا کہ سب سے غیر متوقع واقعہ وہ تھا جب انہوں نے کارڈز سے بھرا ایک بیگ خریدا جو کہ کہیں پر پایا گیا تھا۔