لاہوری توا چکن بنانے کی ترکیب

چکن 1 کلو
2 لال مرچیں (کٹی ہوئی) 1 کھانے کا چمچہ
3 گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
4 ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
5 سیاہ مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
6 میتھی دانہ 1/4 چائے کا چمچہ
7 دہی 1 کپ
8 مسٹرڈ پیسٹ 1/4 چائے کا چمچ
ہ9 ہری مرچیں 4-5 عدد (چوپ کر لیں)
10 لیموں (سلائس کاٹ لیں) 2 عدد
11 ہرا دھنیا (چوپ کر لیں) 1/2 گٹھی
12 نمک حسب ذائقہ13 تیل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب
پیالے میں دہی‘ مسٹرڈ پیسٹ اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں۔
2توے پر تیل گرم کر کے چکن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور دہی کا آمیزہ ڈال کر 2-3 منٹ پکائیں۔
3کٹی ہوئی لال مرچیں‘ گرم مصالحہ پاؤڈر‘ نمک‘ ہلدی پاؤڈر‘ میتھی دانہ‘ ہری مرچیں‘ ہرا دھنیا اور لیموں کے سلائس ڈال دیں۔
4درمیانی آنچ پر ڈھک کر 15-20 منٹ پکائیں اچھی طرح بھون کر 5 منٹ مزید دم پر رکھیں۔
5سرونگ ڈش میں نکال کر پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں