معاشی ترقی کی عالمی درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات کی ساتویں پوزیشن

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے شاندار ترقیاتی کامیابیوں کی بدولت عالمی درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین 2024 گلوبل مسابقتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے شاندار ترقیاتی کامیابیوں کی بدولت عالمی درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین درجے بہتری کا مظہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کی معاشی ترقی، حکومتی نظم اور دیگر شعبوں میں نمایاں پیشرفت کو ظاہر کرتی ہے، اعداد و شمار کے مطابق، متحدہ عرب امارات 223 اشاریوں میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، جو 2023 میں 215 اشاریوں سے بڑھ کر ہے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ 444 اشاریوں میں امارات دنیا کے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے، جو گزشتہ سال کے 406 اشاریوں سے ایک بڑی بہتری ہے، مجموعی طور پر امارات 661 اشاریوں میں دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے، جبکہ یہ تعداد 2023 میں 604 اور 2022 میں 508 تھی۔
مخصوص شعبوں میں کارکردگی کے لحاظ سے، امارات کی معاشی کارکردگی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، حکومتی کارکردگی چوتھے نمبر پر جبکہ کاروباری ماحول کی کارکردگی دسویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں