پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 26دسمبر سے لاہور میں کھیلی جانیوالی نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 30دسمبر تک واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپئین شپ میں پاکستان واپڈا اپنیاعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ ایونٹ میں آرمی، لاہور، کراچی، ہزارہ، فیصل آباد، بہاولپور اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے گی۔
واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقدہ چیمپئین شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے جبکہ قومی ایونٹ کے انعقاد کے ذریعیخواتین میں باسکٹ بال کا کھیل مزید مقبولیت اختیار کرے گا۔