سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 4 ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 4000 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 6 ہزار 711 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 3790 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 3 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.23 روپے سے کم ہو کر 278.20 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں