چین میں ایک سوشل میڈیا انفلوائنسر کو شہرت حاصل کرنے کےلیے خود سنگل فادر (تنہا باپ) کے طور پر پیش کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ چینی ٹک ٹاک ایپلی کیشن ڈویین پر اس من گھڑت اسٹوری کا مقصد آن لائن شہرت حاصل کرنا تھا۔
اس حوالے سے معلوم ہوا کہ 4 لاکھ فالوورز کے حامل اس شخص نے اپنی کمسن بیٹی کی ویڈیوز کا استعمال کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ سنگل فادر اور ڈلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ “بچی کی ماں کے چھوڑ جانے کے بعد وہ تنہا بچی کی پرورش کر رہا ہے۔” اس طرح وہ لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے ساتھ چینی سوشل میڈیا پر اپنی شہرت بڑھا کر ویوز حاصل کرنا اور سیلز بڑھانا چاہتا تھا۔
چینی میڈیا کے مطابق اسے من گھڑت کہانی گھڑنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق نہ تو وہ سنگل فادر تھا اور نہ ہی ڈلیوری ایجنٹ۔
اس نے ڈلیوری ایجنٹ کی یونی فارم آن لائن خریدی تھی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اسکی کمسن بیٹی کی ماں اسکے ساتھ ہنسی خوش رہ رہی تھی۔