آج بھی بھارت سے زیادہ پاکستان میں شائقین پسند کرتے ہیں ‘گلوکار علی ظفر

نامور گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ آج بھی بھارت سے زیادہ پاکستان میں شائقین پسند کرتے ہیں ‘مجھے جو شہرت او ر عزت ملی وہ صرف پاکستان کی وجہ سے ملی ہے اور پوری دنیا میں اپنے ملک کی عزت کیلئے کام کر تاہوں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں گلوکارعلی ظفر نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ پاکستان میں سال میں ایک دونہیں بلکہ درجنوں فلمیں بنانا چاہیے اس سے نہ صرف پاکستانی فلم انڈسڑی کو فائدہ ہو گا بلکہ ملکی ثقافت کو بھی بہتر انداز میں دنیا میں متعارف کرواکر ہم بھارت کے مقابلے میں اپنی فلم انڈسڑی کو بھی کھڑا کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت میں پر فارم ضرور کر تاہوں مگر مجھے بھارت سے زیادہ آج بھی پاکستان میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں