پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے بنارسی ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔
ڈرامہ سیریل ’’کبھی میں کبھی تم ‘‘ میں شرجینا کے کردار سے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں ہانیہ عامر کو آف وائٹ بنارسی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر اداکارہ کسی شادی کی تقریب میں موجود دکھائی دے رہی ہیں، آف وائٹ اور گولڈن رنگ کے امتزاج کی ساڑھی میں ہانیہ کا حسن آسمان سے باتیں کرتا نظر آرہا ہے۔
سرد موسم میں پہنی گئی سلیو لیس ساڑھی کے ساتھ ہانیہ عامر نے ایک خوبصورت شال اوڑھ رکھی ہے جو ان کے مشرقی انداز میں مزید نکھار پیدا کررہی تھی، بنارسی ساڑھی کے ساتھ جوڑے میں گندھے بال، نشیلی آنکھیں اور نیچرل میک اپ اداکارہ کے حسن کو دوام بخش رہا ہے۔
اداکارہ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچادیا جہاں ہانیہ کے مداح دل کھول کر ان کی تعریفیں کررہے ہیں جبکہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔