عبدالرزاق کی قیادت میں “اسٹرائیک فورس” تشکیل دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی قیادت میں اسٹرائیک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستن کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر کی سربراہی میں بنائی گئی اسٹرائیک فورس تشکیل دینے کا مقصد ٹی20 فارمیٹ کیلئے مضبوط ٹیم بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 50 نوجوانوں کو اسٹرائیک فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔

عبدالرزاق نوجوانوں کو لمبے چھکے مارنا اور تیز کھیلنا سکھائیں گے تاکہ پاکستان آئندہ آنے والے ایونٹس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرسکے۔

خیال رہے کہ بابراعظم کی قیادت میں رواں برس ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے راؤنڈر سے باہر ہوگئی تھی، جہاں امریکا اور بھارت کیساتھ گروپ میچز میں گرین شرٹس کو شکستوں کو منہ دیکھنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں