خیبرپختونخوا: بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں سالانہ ہزاروں افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
پشاور میں بڑی آنت کے کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمنار ہوا۔
جس میں ماہرین نے کہا ہے کہ احتیاط اور علاج معالجے کے حوالے سے شعور نہ ہونے کے باعث خیبر پختونخوا میں بڑی آنت کے کینسر کی بیماری پھیل رہی ہے۔
ماہرین صحت نے نوجوانوں میں بڑی آنت کے کیسز میں اضافے کو تشیوشناک قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ بڑی آنت کے کینسر کی علامات میں مریض کو پاخانہ میں خون آنا، پیٹ کا پھولنا اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد یا سوجن کا ہونا شامل ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہر سال 5 فیصد افراد بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں جن خاندانوں میں اس مرض کی ہسٹری ہو ایسے افراد کو ہر سال اپنے ٹیسٹ کروانے چاہئیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں