برطانیہ میں لائبریری سے لی گئی کتاب 30 سال بعد لوٹا دی گئی

برطانیہ کی ایک لائبریری کریڈٹن سے لی گئی کتاب جو تین دہائیوں سے زائد عرصے سے التوا میں پڑی تھی بالآخر برطانیہ کی لائبریری کو واپس کر دی گئی۔

کریڈٹن لائبریری نے جمعرات کو اپنے فیس بک پیج پر کتاب کی تاخیر سے واپسی کے بارے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم گمنام شخص کے بہت مشکور ہیں جس نے ہمیں اس ہفتے ’تھامس کی اے بی سی‘ کی کاپی واپس بھیجی ہے۔ ہم نے تاریخ کا لیبل چیک کیا اور نوٹ کیا کہ یہ کتاب 31.5 سال سے زائد المیعاد تھی۔

کریڈٹن لائبریری کی پوسٹ کے ساتھ دو تصاویر بھی شامل تھیں ایک تصویر میں کتاب کا پہلا ورق اور ایک لفافہ دکھایا گیا جس میں واپسی کا پتہ نہیں تھا جبکہ دوسری تصویر میں ایک کارڈ دکھایا گیا ہے جس میں آخری ڈاک ٹکٹ 25 مارچ 1993 ہے۔

کریڈٹن کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے، لائبریریاں بچوں کی کتابوں پر جرمانہ جاری نہیں کرتی ہیں لہٰذا ہم نے اس موقع پر کرسمس کی چھٹیوں پر بہاماس کا اپنا سفر منسوخ کر دیا ہے۔

ایک فیس بک صارف نے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ “یہ کرسمس کا معجزہ ہے!”

یہ واحد زائد المیعاد کتاب نہیں تھی جو واپس کی گئی بلکہ چک ہلڈبرینڈ نے بھی ایک کتاب لائبریری سے حاصل کی تھی جو اس نے 50 سال تک غیر ارادی طور پر اپنے پاس رکھی تھی اور جب اس نے واپس کرنے کی کوشش کی تو لائبریری نے واپس نہیں لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں