پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ایک بار پھر ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 189 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں