پنجاب حکومت کی سکولوں کو تدارک سموگ کیلئے اقدامات کی ہدایت

لاہور: پنجاب حکومت نے سکولوں کو جنوری میں سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکول کھلتے ہی سموگ کے خاتمہ کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے، سموگ سے بچاو کیلئے سکولوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار کو مقرر کیا جائے۔
مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹیوں کے دوران سموگ سے آگاہی کیلئے ای لرننگ کا بھی انتظام کیا جائے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو اقدامات کی تصاویر روزانہ بھجوانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی اتھارٹیز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں