ہائی بلڈ پریشر ادویات لینے کا بہترین وقت کونسا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر ادویات لینے کا مناسب وقت کیا ہے، اس حوالے سے معاشرے میں کئی مفروضے قائم ہیں۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سونے سے پہلے بلڈ پریشر کی دوا لینا بہت فائدہ مند ہوتا ہے لیکن درحقیقت یہ عام طور پر غیر ضروری ہوتا ہے۔

رات کو سونے سے پہلے بلڈ پریشر کی دوا اس وقت تک نہ لی جائے جب تک کہ آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو خاص طور پر ہدایت نہ کی ہو۔

ماضی میں بہت سے ڈاکٹرز رات کو بلڈ پریشر کی دوا لینے کی تجویز دیتے رہے ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دل کے دورے اکثر صبح کے اوقات میں ہوتے ہیں۔

تاہم چونکہ بلڈ پریشر عام طور پر نارمل اور ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں میں رات کے وقت ویسے بھی کم ہوجاتا ہے تو اس لیے اسے مزید کم کرنا غیر ضروری ہوجاتا ہے۔

مزید برآں بلڈ پریشر کی سب سے عام دوائیوں میں Diuretics یعنی پانی سے کھانے والی گولیاں ہوتی ہے۔ ڈائیورٹیکس بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت مؤثر ہیں اور اکثر ہائی بلڈ پریشر کے لیے تجویز کردہ دواؤں میں پہلا انتخاب ہوتی ہیں۔

یہ دوائیں پیشاب کے ذریعے جسم سے اضافی سیال نکالنے کے لیے ہوتی ہیں اس لیے انہیں رات کے وقت لینے سے آپ کو بار بار پیشاب کیلئے جاگنا پڑسکتا ہے اور نیند میں خلل آسکتا ہے۔

لہٰذا ہائی بلڈ پریشر ادویات کو عام طور پر صبح کے وقت لینا چاہئے، یا اگر روزانہ دو بار کی خوراک ہے تو سونے سے کم از کم چھ گھنٹے پہلے کھا لینی چاہیئں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں